14 اگست 2014 - 19:19
صیہونیوں پر حزب اللہ کی کامیابی عظیم کامیابی ہے: علی لاریجانی

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے انٹریو میں 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ لبنان کی کامیابی کی آٹھویں سالگرہ کی مناسبت پر کہا کہ لبنان کی تحریک مقاومت، لبنان کی قوم کے لئے قیمتی اثاثہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے انٹریو میں 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ لبنان کی کامیابی کی آٹھویں سالگرہ کی مناسبت پر کہا کہ لبنان کی تحریک مقاومت، لبنان کی قوم کے لئے قیمتی اثاثہ ہے۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ 2006  میں صیہونی دشمنوں کی جارحیت، علاقے کے لئے خطرناک پیغام تھی، کہا کہ حزب اللہ کی دفاعی روش نے ایک حیرت انگیز صورت حال پیدا کر دی جو علاقے میں اندازوں کی تبدیلی کا مقدمہ بنی۔
ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر نے زور دیا کہ صرف ایک طاقت ہے جو آج صیہونی دشمنوں کے سامنے استقامت اور اندازوں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے وہ مقاومت کی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کو علاقے کی سب سے بڑی طاقت دکھانے کا ساری کوششیں کی گئی تاہم یہ ساری کوششیں ناکام رہیں اور سارے اندازے بگڑ گئے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے جولائی 2006  میں اپنے دو فوجیوں کی رہائی کے بہانے لبنان پر زمینی، ہوائی اور سمندری حملے شروع کئے۔ یہ جنگ جو 33  روزہ جنگ کے نام سے مشہور ہے، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی مزاحمت سے لبنان کے عوام کی کامیابی کے طور پر ختم ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲